گجرات میں فرقہ وارانہ کی بہترین مثال : مسلمانوں نے گنیش وسرجن کے بعد ندی کی صفائی کی ۔ 

احمد آباد : گجرات کے احمد آباد میں ایک پھر قومی اتحاد کی منفرد مثال دیکھنے کو ملی ۔صفائی کرنے والے لوگ بھلے ہی ایک سیاسی پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ان کے ا س بھلے کام کو سیاسی نگاہ سے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ گذشتہ دنوں ہونے والے گنیش وسرجن کے بعد سابرمتی ریور فرنٹ کا پانی کافی گندہ ہوگیا تھا ۔ او رجگہ جگہ گنیش کی مورتیاں پڑی ہوئی تھیں ۔جسے مسلمانوں نے اٹھاکر صاف کیا او رقومی اتحاد کا ثبوت دیا ۔

یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر زبر دست وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لوگ گنیش کی مورتیاں اٹھا کرصفائی کررہے ہیں ۔یہ ویڈیو احمد آباد کے جمال پور کی علاقہ کی ہے ۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے سابرمتی دریا میں گنیش وسرجن پرپابندی لگادی ہے ۔ جس کے بعدندی کے پاس ہی گڑھے بنائے گئے تھے جس میں گنیش وسرجن کیاگیا ۔گنیش وسرجن کے یہاں ہر طرف گندگی پڑی دکھا ئی دے رہی تھی ۔ جمال پور کے حلقہ کے رکن اسمبلی عمران کھیڑ والا او ران کی ٹیم نے یہاں کی گندگی دور کرنے میں زبردست تعاون کیا ۔

سوشل میڈیا میں زبر دست تاثرات مرتب ہورہے ہیں ۔او رکئی گوشوں سے اس کام کی تعریف کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ وہی گجرات ہے جس میں چند شر پسند عناصر 2002ء میں ہندو ۔ مسلم فسادات کرواکر ہندوستان کے دامن پر بد نما داغ لگایا تھا ۔ان فسادات میں کئی ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا تھا ۔مسلمانوں کے املاک کو لوٹ لیا گیاتھا ۔ لیکن آج کی یہ مثال ان شرپسندوں کے منہ پہ طمانچہ ہے ۔