گجرات میں فرقہ وارانہ فساد 2ہلاک، 10 زخمی

احمد آباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ضلع پٹن میں دیدوالی موضع میں فرقہ وارانہ فساد میں 2 ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے دکانات اور موٹر گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے 7 راونڈ فائرنگ کی ۔ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام پر پہونچ گئے ہیں ۔ ریاستی ریزرو پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے ۔ صورتحال زیر کنٹرول ہے ۔ یہ تشدد دو طبقات کے طلباء کے درمیان معمولی جھگڑے کے باعث شروع ہوا ۔ جیسے ہی جھگڑا شروع ہوا ۔ دونوں طبقات کے افراد میں جھڑپیں ہوئیں ۔ پٹن سپرٹنڈنٹ پولیس اے جی چوہان نے کہا کہ اس فساد میں 50 سالہ شخص ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ۔۔