احمد آباد:پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز گجرات کے پٹن ضلع میں پیش ائے فرقہ وارانہ تشد دکے دوران پچاس سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ کئی گاڑیا ں بھیی جلائیں گی ۔جبکہ دو میں سے ایک کی ہلاکت اور پولیس فائرینگ میں ہوئے اور دس لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پٹن سپریڈنٹ آف پولیس اشوین چوہان نے کہاکہ امتحان کے لئے ہائی اسکول جانے والے دو طلبہ کے درمیان معمولی جھڑپ اس قدر طویل پکڑے کے ایک بڑی تشدد میں تبدیل ہوگئی جس میں اطراف واکناف کے تین گاؤں کے لوگ شامل ہوگئے۔
برہم ہجوم نے پہلے تو توڑ پھوڑ مچائے اس کے بعد ایک مخصوص طبقے کے پچاس گھر نذر آتش کردئے۔ گھروں کے سامنے کھڑی تقریباً دودرجن گاڑیاں بھی نذر آتش کردی گئی۔
حالات پر قابو پانے کے لئے انچار ج ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی پی کے بشمول پٹن اور مہسانہ کی پولیس ٹیم مقام پر واقعہ پر پہنچی۔
پانڈے نے ائی جی پی گاندھی نگر کو فساد زدہ دیہات کوروانہ کیاتاکہ معاملے کی نگرانی کرے ۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ مہسانہ ‘ احمد نگر ‘ گاندھی نگر سے دس فائیر انجن آگ بجھانے کے لئے بھیجے گئے۔
ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا مگر تشدد کا سلسلہ جاری تھا‘ جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرینگ کی بتایا جارہا ہے کہ پولیس فائیرنگ میں ایک نوجوان کی موت واقعہ ہوگئی۔
دونوں گروپوں کے درمیان پتھر بازی کی وجہہ سے کم ازکم دس لوگوں کوگہری چوٹیں ائی ہیں۔