احمد آباد۔یہاں پر دو سو کے قریب دلتوں نے جن میں نصف عورتیں شامل تھے گجرات بدھسٹ اکیڈیمی کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے بدھ مت اختیار کرلیا۔ تنظیم کے سکریٹری راکیش بنکر نے کہاکہ’’ دیکشا کا اعلان خوشی نگر کے ایک بدھسٹ سربراہ نے اعلان کیاتھا‘ خوشی نگر وہ مقام ہے جہاں پر لارڈ بدھا نے اپنا جسم پرینیوارن کے لئے سونپ دیاتھا‘‘۔
اسی طرح وڈوڈ را میں ایک تقریب کے دوران ایک سے زائد دلتوں نے بدھ مت اختیار کیا۔ تقریب کے کوارڈینٹر مدھوسدھن روہت نے کہاکہ پور بندر کے ایک مونک پراگنا راتنا نے انہیں دیکشا دی۔ روہت جو کہ بہوجن سماج پارٹی کا زونل کوارڈینٹر بھی ہے نے کہاکہ ’’ اس تقریب میں کسی ایک مخصوص تنظیم کاہاتھ نہیں ہے ‘ ایک سو سے زائد لوگوں نے رضاکارنہ طور پر بدھ مت اختیار کیاہے‘‘۔
روہت نے کہاکہ ’’ ہم نے سنکلپ بھومی ( وڈوڈرا) کا انتخاب اس لئے کیونکہ باباصاحب امبیڈکر نے ایک صدی قبل ستمبر23کو یہاں ہر شہر اور گائیکواڈ کی شاہی خاندان کی ملازمت چھوڑ نے سے قبل یہاں پر کچھ وقت کے لئے توقف کیاتھا جس کے بعد انہوں نے چھوت اچھوت کے حلاف جدوجہد شروع کی‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ اشوک وجئے دشمی ہمارے واسطے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے اسی روز ناگپور کے اندر1956میں امبیڈکر نے بدھ مت اختیار کیاتھا‘ امبیڈکر نے وجئے دشمی کا انتخاب اس لئے کیاتھا کیونکہ اشوک نے بھی اس کی روز بدھ مت اختیار کیاتھا‘‘