ہندوستان کی جمہوری تاریخ پر گجرات فسادات ایک بدنما داغ ہے۔ سال2002میں پیش ائے ہولناک فرقہ وارنہ فسادات کے وقت گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی تھے اور وزیر داخلہ کے عہدے پر بی جے پی کے موجودہ صدر امیت شاہ فائز تھے۔
ممتاز صحافی رانا ایوب نے گجرات فسادات کے ضمن میں ایک خفیہ اپریشن انجام دیا تھا جس میں بی جے پی کے بڑے قائدین ‘ وشواہند و پریشد ‘ بجرنگ دل اور دیگر فرقہ پرست تنظیموں کے ذمہ داران خفیہ کیمرے کے سامنے اس بات کاانکشاف کیاتھا کہ گجرات میں پیش ائے فسادات ایک منظم سازش کا حصہ تھے
اور اس میں راست طور پر اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی اور امیت شاہ ملوث ہیں۔خفیہ کیمروں کے ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اس پر کافی بحث او رمباحثہ بھی ہوئے ۔ مگر اب رانا ایوب نے مذکورہ ویڈیو اور خفیہ اپریشن پر مشتمل ایک کتاب’ پردہ فاش‘ کے عنوان پر جاری کی ہے۔
جس میں ان تمام واقعات کو اکٹھاکرنے کاکام کیاگیا ہے جو گجرات فسادات کے دوران پیش ائے تھے۔ اس کتاب میں ان سازشوں کا بھی خلاصہ ہے جو اپریشن کے دوران فسادات میں ملوث افراد نے اپنی زبان سے کہے ہیں۔ پیش ہے ویڈیو