نئی دہلی: سن ۲۰۰۲ء میں ہوئے گجرات میں بد ترین فساد ات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کا شکار ہوئیں بلقیس بانو کو سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو حکم دیا کہ وہ عصمت ریزی کی متاثرہ بلقیس کو پچاس لاکھ روپے کا معاوضہ دیں ۔ اس سے قبل گجرات حکومت نے انہیں پانچ لاکھ روپے دینے کی پیش کش کی تھی لیکن بلقیس نے اسے ٹھکرادیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی نگرانی والی تین رکنی بنچ نے یہ ہدایت جار ی کی ہے ۔
علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو مزید ہدایت دی کہ وہ بلقیس بانو کو سرکاری نوکری اور رہائش کا انتظام کریں ۔ واضح رہے کہ 2002ء مارچ میں گجرات کے وڈودرا میں تشددمیں بلقیس بانو کے ۱۴؍ افراد خاندان مارے گئے ۔ اس دوران بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔
2002 Gujarat riots case: Supreme Court today directed the Gujarat government to pay a compensation of Rs 50 lakh to gangarape survivour Bilkis Bano. Supreme Court also directed the Gujarat Government to provide Bilkis Bano, a government job and accommodation as per rules. pic.twitter.com/dcTTKuj5fi
— ANI (@ANI) April 23, 2019