واڈوڈرا۔ یہاں پر ایک سلم بستی کو مہندم کرنے پر برہم لوگوں نے بی جے پی کے ایک کاپوریٹر کو جھاڑ سے باندھ کر بری طرح پیٹا۔مذکور ہ سلم بستی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ مذکورہ کارپوریٹر سلم بستی بچانے میں ناکام رہا جس کا انہدام ہوسکتا ہے کہ وڈوڈرا میونسپل کارپوریشن نے کیا ہے۔
ا س ویڈیو میں جو وائیرل ہوا ہے ‘ کارپوریٹر کے کپڑے پھٹے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور اس کو باپوڈ علاقے میں جھاڑ سے باندھ کر عوام سے گذارش کی جارہی ہے کہ وہ اسکے اطراف واکناف میں جمع ہوجائیں جبکہ مذکورہ کارپوریٹر کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ مجالس مقامی نے سلم بستی مہندم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
مذکورہ کاپوریٹر کی شناخت ہسمکھ پٹیل کے طور پر کی گئی ہے جو گجرات میں کہے رہے ہیں کہ’’ یہ زمین کلکٹر( ریاستی حکومت) کی ہے اور انہدام کے احکامات کلکٹر نے ہی منظور کئے ہیں۔میں ایک چھوٹا کونسلر ہوں۔مجھے میونسپل کمشنر کی جانب سے لئے گئے اس فیصلے کے متعلق معلوم نہیں ہے‘‘۔
پٹیل باپوڈ ( وارڈ 5)کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بعدازاں کاپوریٹر کو پولیس ٹیم نے مقام واقعہ پہنچ کر بچایا ‘ بعدازاں علاج کے لئے انہیں قریب کے اسپتال میں شریک کیاگیا۔ پولیس نے بھی اس بات کی توثیق کی پٹیل کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔سٹی پولیس کمشنر منوج ششی دھر نے کہاکہ اس ضمن میں66لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
کمشنر نے کہاکہ مذکورہ بستی نانی باپوڈ جھیل کے قریب میں واقعہ ہے جس کا مہندم کرنے کے بعد یہاں کے مکینوں کو راحت کاری اسکیم کے تحت دوسرے جگہ بسانے کا منصوبہ بنایاگیا ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ حملہ منصوبہ بند نہیں تھا۔دکن ہیرالڈ کے مطابق ہسمکھ پٹیل نے سابق میں غلط برتاؤ کے واقعات میں ملوث بھی ہیں ۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پٹیل نے قومی پرچم کا بھی احترام نہیں ‘ یہ ویڈیو میں وائرل ہورہا ہے