احمد آباد۔ریاست گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اسی دوران تحفظات تحریک کی سوپر ہیرو ہاردیک پٹیل کے قریبی مانے جانے والے ورون پٹیل اور ریشماں پٹیل نے ہفتہ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایک روز قبل پارٹی سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاردیک پٹیل کو گجرات کانگریس کے صدربھارت سنہا نے دعوت دی تھی جس کے بعد یہ تبدیلیاں پیش ائی ہیں۔مجوزہ انتخابات میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سنہا نے معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو بیس فیصد تحفظات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیاتھا۔
ورون او رریشمان پاٹیدار انامت اندولن سمیتی ( پی اے اے ایس) کے مقبول چہرے ہیں اور دونوں نے احتجاج کے دوران ریاست کی برسراقتدار بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاتھا۔ گجرات چیف منسٹر وجئے روپانی‘ ڈپٹی چیف منسٹر نتین پٹیل پارٹی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے دوران پاٹیدار اندولن کے دونوں قائدین نے ملاقات کی تھی اور اس اجلاس میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بھی موجودتھے
۔بی جے پی میں شمولیت کے بعد پاٹیدار لیڈرس نے رپورٹرس سے کہاکہ ہاردک پٹیل’’ کانگریس ایجنٹ‘‘ کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ احتجاج کو موجودہ حکومت کے زوال کا سبب بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔رمیش پٹیل نے کہاکہ ’’ہمارا احتجاج او بی سی کوٹہ کے تحت تحفظات کے لئے تھا‘ نہ کے بی جے پی شکست دیکر کانگریس کو اقتدار میں لانے کی سودے بازی کرنا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے ہمارے بیشتر مطالبات کی یکسوئی کی ہے اور کانگریس پٹیلوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔ ہم ایسے سازشوں کاحصہ نہیں بننا چاہتے‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ احتجاج صرف ہاردیک پٹیل کا ہی نہیں ہے۔ اب وہ کانگریس ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ میرا او رورون کی رائے ہے کہ بی جے پی یقینی طور پر ہمارے مطالبات کی یکسوئی کرے گی‘‘۔ ورون پٹیل کے مطابق پٹیل طبقے کو کبھی یہ منظور نہیں ہوگا کہ گجرات میں نوجوانوں کو ورغلاکر کانگریس دوبارہ اقتدار میں ائے۔
ورون پٹیل نے کہاکہ ’’ریاست میں بی جے پی حکومت بہت سارے مسائل پر ہم سے بات کی ہے ۔ تاہم کانگریس نے ایسی کوئی بات چیت نہیں کی کیونکہ وہ سنجیدہ نہیں ہے۔ ہم نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کانگریس کے ایجنٹ بن کر ہم احتجاج کریں‘‘