گجرات الیکشن۔ منشور فراموش کردینے والی بی جے پی رائے دہی سے عین قبل اپنا’ سنکلپ پتر‘ جاری کیا۔ ویڈیو

سنکلپ پتر’ عہد نامہ‘ الیکشن کمیشن کے لئے غیرمعنی ہوتا ہے کیونکہ صرف منشور ہی کمیشن کے قبل قبول ہے۔دراصل منشور جو ہے کہ عوام کو انتخابات سے قبل اس بات کا بھروسہ دلانا کہ وہ برسراقتدار ائے گی تو وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا۔دی وائیر کے اس ویڈیو میں ممتا ز صحافی ونود دوا ء نے کہاکہ نیچ کا لفظ کا استعمال جو منی شنکر ائیر نے کیا ہے اس کو افسوس ناک او رغیراخلاقی بیان قراردیا ہے مگر انہوں نے خلاصہ کیا کہ کس طرح وزیر اعظم نریند ر مودی نے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی متوفی پتنی سونندا پشکر کو پچاس کروڑ کی بیوی کا لقب دیاتھا۔

انہوں نے کانگریس کو دیمک کہا جبکہ بی جے پی کے ایک نئے ترجمان نے راہول گاندھی کو خلجی کی اولاد کے لقب سے پکارا ۔ اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے تو کانگریس صدر سونیا گاندھی کو با ر بالہ ‘ اور نصف برہنہ ویٹرس قراردیاتھا۔ ونود دوا نے کہاکہ گجرات الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران اخلاقی گرواٹ کی انتہائی پار کردی گئی ہے۔

ونود دواء نے اپنے دوسرے خلاصہ میں الیکشن کے دوران الکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے اترپردیش کے انتخابی نتائج کا بھی اس موقع پر ذکر کیاجہاں پر الکٹرانک ووٹنگ کے استعمال والے علاقو ں سے بی جے پی کامیابی ملی جبکہ بیالٹ پیپر کے استعمال والے علاقوں میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی انہوں نے سوال اٹھایا اور سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا بھی ذکر کیا اور دی وائیر کی ٹیم نے ان کا ایک مختصر انٹریو بھی کیا جس کو اس ویڈیو میں پیش کیاگیا ہے۔