گجرات اسمبلی انتخابات2017۔بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی ۔ مکمل فہرست کا مشاہدہ کریں۔

نئی دہلی۔ جمعہ کے روز گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے ستر امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جس میں مغربی راجکوٹ سے چیف منسٹر وجئے روپانی کے ساتھ کے روایتی اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہیں ۔

ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل مہسانا سے مقابلہ کریں گے جو کہ ان کا روایتی اسمبلی حلقہ ہے ‘ وہیں پر بی جے پی چیف جیتو بھائی ویگھانی مغربی بھاؤ نگر سے امیدوار ہونگے۔گجرات میں دو مرحلوں میں ڈسمبر9اور 14کو منعقد ہونگے۔

پہلے مرحلے کی رائے دہی میں 19اضلاع کے89اسمبلی حلقوں میں ہوگی اور دوسرے مرحلے کی رائے دہی 14اضلاع کے 93اسمبلی حلقہ جات میں ہوگا۔

مذکورہ 70امیدواروں میں پہلی مرحلے کے الیکشن کے 45اوردوسرے مرحلے کے الیکشن کے 25امیدواروں کے نام شامل کئے گئے ہیں او ر بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی اور وہ اجلاس پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کی نگرانی میں کیاگیا تھاکہ ایک روز بعد مشاورت یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔یہا ں پر پوری 70امیدواروں کے نام کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان 14نومبر سے شروع ہوگیا ہے۔

اور ہماچل پردیش کے ساتھ گجرات اسمبلی انتخابات کی بھی گنتی کا کام18ڈسمبر کو عمل میں ائے گا۔