احمدآباد۔پاٹیدار انامت اندولن سمیتی( پی اے اے ایس) کنونیر ہاردیک پٹیل نے جمعرات کے روز گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا۔قابل غور بات یہ ہیکہ ہاردیک کانگریس سے مسلسل اس بات کی وضاحت طلب کررہے تھے کہ پارٹی پٹیل کوٹہ کے متعلق اپنا موقف پیش کرے۔
این ڈی ٹی وی پر شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی عوام سے کہہ دیاہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے ووٹ کریں۔ جب ان سے پوچھا کیااس کا مطالب ہے کہ آپ نے لوگوں کو کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کے لئے کہا ہے جس کے جوب میں انہوں نے جوا ب دیا کہ ’’ عوام ہوشیار ہے‘‘۔
خرید وفروخت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہاردیک پٹیل نے کہاکہ دیگر پٹیل گروپ پاٹیداروں کی نمائندگی نہیں کرتے۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ہاردیک پٹیل کوبڑی پیمانے پر لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔
کثیرتعداد میں نوجوان طبقے ان کی ریالیوں میں شرکت کرتا ہے‘ کچھ پٹیل گروپ ان کے خلاف ہیں اور ان کا الزام ہے کہ سیاسی فائدے کے لئے انہوں نے تحفظات کے مسلئے کا استعمال کیا۔ان کا یہ بھی الزام ہے کہ پٹیل کو اوبی سی میں شامل کرنے کے متعلق کانگریس کے موقف کی وضاحت کے بغیر ہی ہاردیک نے پارٹی کی تائیدکا اعلا ن کردیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق اپوزیشن نے معاشی پسماندہ طبقات کو دستور میں ترمیم کے ذریعہ 20فیصد تحفظات فراہم کرنے کاوعدہ کیاہے۔ مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے بھی اسی طرح کی پیش کش کی تھی جس کو ہاردیک نے مسترد کردیاتھا۔پچھلے کچھ مہینوں سے کانگریس الپیش کمار اورہاردیک پٹیل کی حمایت حاصل کرنے میں کوشاں تھی جو پاٹیدار سماج کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پاٹیدار ووٹوں کے ذریعہ کانگریس گجرات الیکشن میں بی جے پی کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ریاست میں1995سے اقتدار میں ہے۔ گجرات میں اسمبلی انتخابات دومراحل میں ہونگے۔ ڈسمبر 9اور 14جبکہ ووٹوں کی گنتی کاکام 18ڈسمبر کو کیاجائے گا۔