گجرات۔ سرکاری اسپتا ل میں ایک روز کے اندر 9نومولود بچوں کی موت

احمد آباد۔سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق 9نومولود بچے جس میں پانچ دیگر اسپتالوں سے تشویش ناک حالت میں یہا ں پر منتقل کئے گئے تھے ایک ہی روز میں گورنمنٹ سیول اسپتال میں فوت ہوگئے۔اسپتال کے ائی سی یو میں ہفتہ کے رات کو مذکورہ بچوں نے اپنی آخری سانس لی۔

ریاست کے مختلف اضلاع جن میں مہسنا‘ سریندر نگر‘ گاندھی نگر احمد آباداور صبر کانٹہ ضلع کے موضوعات او رٹاؤن سے مذکورہ پانچ بچوں کو تشویش ناک حالت میںیہا ں پر منتقل کیاگیاتھا۔جبکہ ایم ایم پربھاکر میڈیکل سپریڈنٹ آف سیول اسپتال احمد آباد کے مطابق ماباقی چار بچوں کی موت کم وزن کے ساتھ پیدا ہونے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔پربھاکر نے کہاکہ’’لونا واڈا سیول اسپتال سے بچے کا نہایت ہی ابتر حالات میں یہاں پر لایاگیاتھا۔

مذکورہ اسپتال سے وہ مقام 130کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے‘مریض کو قریب کے کسی اور اسپتال میں لے جانا چاہئے تھاانہوں نے ائی سی یو میں ہلاک ہونے والے دوسرے بچوں کے متعلق بھی اس طرح کا بیان دیا‘‘۔

انہوں نے دعوی کیاکہ بچوں کی حالت خراب ہونے کے بعد ہی انہیں اس اسپتال کوروانہ کیاگیا۔ انہوں نے ڈاکٹرس کی عدم موجودگی کو بچوں کی موت کا سبب بتانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے رپورٹرس سے کہاکہ ہفتہ کے روز تمام ڈاکٹرس اور نرسیس اسپتال میں تھے جس ایک سو بیڈ پرمشتمل ہے۔نو میں سے چار بچے جن کی موت ہفتہ کے روز اسپتال کے ائی سی یو میں ہوئی کا تعلق احمد آباد سے ہی تھا۔