گجراتی چابینہ ’کھاکھرا‘ سے جی ایس ٹی ہٹائے جانے کے فیصلے کو لیکر ٹوئٹر پر مذاق

جمعہ کے روز جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے گجراتی چابینہ’ کھاکھرا‘پر سے جی ایس ٹی ہٹائے جانے کے فیصلے کو لیکر ٹوئٹر پر غیر معمولی ردعمل دیکھائی دینے کو ملا۔

فینانس منسٹر ارون جیٹلی کے مطابق اسنیکس پر سے ٹیکس12%سے گھٹا کر 5فیصد کردیاگیا ہے۔

گجرات میں مقبولیت کا حامل کھرکھارا پر سے جی ایس ٹی ہٹائے جانے کے بعد لوگوں نے اس فیصلے کو ٹرول کیا‘ لوگوں نے تعجب خیز انداز میں ٹوئٹر پر سوال کیا کہ تھیپلا‘ فافداس جو وزیر اعظم کی آبائی ریاست کے ہی ہیں نے جی ایس ٹی کی تبدیل شدہ فہرست میں شامل نہیں کیاگیا۔

چھوٹی کاروباریوں کو راحت پہنچانے کے مقصد سے جی ایس ٹی کی قیمتوں میں 27چیزوں پر کمی لائی گئی ہے‘ جس میں چپاتی‘ ڈبل روٹی‘ کاٹا ہوا ‘ سوکھا عام‘ غیر برانڈیڈ نمکین‘ ایورویدک دوائیں‘ اسٹیشنری وغیرہ شامل ہیں۔

کھاکھرا گیہوں‘ مکئی‘نمک او تیل سے تیار کیاجاتا ہے۔

جی ایس ٹی کے اس فیصلے پر کچھ جوکس جو ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے۔

جبکہ کچھ لوگوں نے حکومت سے دیگر ضرورتوں کے متعلق سوال پوچھا جس میں سینٹری نیپکن بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/AaliaAilaa/status/916557104709640192