برازیل:ساوتھ ایسٹرن برازیل میں دوافراد نے ایک کم عمرلڑ کے کے ساتھ ایذا رسانی کے بعد اس کی پیشانی پر ’ میں چورہوں‘ کاٹاٹو اتاردیا۔پولیس نے کہاکہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔بی بی سی کی خبر کے مطابق ملزمین نے کہاکہ اس17سالہ لڑکے نے ایک بائیک چورا نے کی کوشش کی جس سے لڑکا انکار کررہا ہے۔ گھر والو ں کا کہنا ہے کہ وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور منشیات کا بھی عادی ہے۔
مذکورہ دوافراد کی شناخت پولیس نے اس وقت کی جب دونوں ٹاٹو بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا۔لڑکے کا ٹاٹو مٹانے کے لئے ان لائن مہم کارگرد ثابت ہوئی۔ دونوں مشتبہ افرادجن کی عمر27اور29بتائی جارہی ہے نے قبول کیا ہے انہوں نے یہ تحریر لکھی ہے جو پرتوگی میں ہے جس کا مطالب ’ میں چور اورشکست خوردہ ہوں‘ہے جو سزا کے طور پر لکھا گیا۔مقامی پولیس اب تک یہ بات ثابت نہیں کرسکی کے حقیقت میں چوری کی کوشش ہوئی تھی یا نہیں۔
لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں ہونے کی وجہہ سے گاڑی پر گر گیا تھا اس کا چوری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔لڑکے کا کہنا ہے ان دوافراد نے اسے پکڑا اور باند ھ کر اس پر ٹاٹو کردیا۔اس نے کہاکہ’’ میں نے ان سے کہاکہ وہ میرے ہاتھ پر ٹاٹو بنائیں مگر انہوں نے کہاکہ وہ میری پیشانی پر ٹاٹو بنائیں گے اور وہ زور سے ہنسنے لگے‘‘۔لڑکے نے کہاکہ’’ اس کے بجائے میرے ہاتھ پیر توڑدینے کی بھی میں نے ان سے بھیک مانگی‘‘۔
لڑکے جب اپنا ٹوٹا چھپانے کی کوشش کی تو انہوں نے اس سے بال بھی کاٹ دئے۔ مذکورہ کم عمر لڑکے کے گھر والوں نے کہاکہ وہ 31مئی سے لاپتہ تھااور ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی اس کا پتہ چلاجو جمعہ کے روز اپلوڈ کیاگیا تھا۔ اپنے گھر والوں سے وہ دوبارہ اتوار کے روز ہی مل۔ٹاٹو مٹانے کی ان لائن مہم کی وجہہ سے اب تک 1900رائیس (5800پاونڈ) سے زائد کی رقم اکٹھا ہوگئی ہے