تقریباایک ماہ قبل پیش ائے اس واقعہ کا ویڈیوان دنوں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے جس میں وی ائی پی کلچر کی مخالفت کرنے والی مرکز کی برسراقتدار بی جے پی جماعت کے لیڈرراجدھانی یادو اس ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں وہ کوئی او رنہیں بلکہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افیسر ہے جو ان کی گاڑی پر لگی نام کی تختی( نیم پلیٹ) ہٹارہے ہیں ۔
مذکورہ افیسر وہ اس لئے ایسا کررہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے نامی کی تختی ‘ سائیرن اور گاڑیوں پر لال یا نیلی بتی لگانے سے منع کرتے ہوئے وی ائی پی کلچرکو ملک سے ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں مگر بی جے پی کے اس لیڈر کو ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افیسر کی یہ حرکت اس قدر خراب لگی کہ وہ سیدھا مذکورہ افیسر ہلہ بول دیا اور برسرعام افیسرکے ساتھ مارپیٹ کی ۔
مگر جواب میں یہ بہاد ر ڈی ٹی اونے بھی بی جے پی لیڈر کی جم کی دھلائی کی ۔ دیکھیں پورا ویڈیو