راشٹریہ ایکتا منچ کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہاکہ ’’ ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ جو دین ماں کے قدموں کے نیچے جنت کی تعلیم دیتا ہے وہ دین کس طرح مادر وطن سے نفرت کا پیغام دے گا‘‘ ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان کے مسلمانوں سے حب الوطنی کا ثبوت وہ لوگ مانگ رہے ہیں جنھوں نے جب سرزمین ہندمجاہدین آزادی کے خون سے لال ہورہی تھی تب یہی لوگ انگریزوں کی غلامی کو قبول کرنے کی پیشکش کررہے تھے۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے کہاکہ گاندھی کے قاتل ہی گاندھی کی عینک لے کر سوچھ بھارت ابھیان چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ تاریخ کو بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو بی جے پی سے کوئی شکایت یا مخاصمت نہیں ہے بلکہ بی جے پی لیڈران کی مسلم دشمنی اور نظریہ سے اعتراض ہے۔ پیش ہے مکمل ویڈیو ضرور سنیں