حیدرآباد 2 اکٹوبر (این ایس ایس) گاندھی جینتی کے موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن، نگرانکار چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ، اسپیکر مدھوسدن چاری، صدرنشین کونسل سوامی گوڑ اور دوسروں نے باپو گھاٹ پر آج بابائے قوم کو خراج عقیدت ادا کیا۔ مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت کی پیشکشی کے لئے لنگرحوض میں باپو گھاٹ پر منعقدہ تقریب میں گورنر، چیف منسٹر کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی، وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی، سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، مختلف جماعتوں کے قائدین، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے بھی حصہ لیا۔