سری نگر۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈراور بارہ مولہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے ہفتہ کے رو زانتباہ دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں گائے تسکری کے الزامات میں مسلمانوں کی لینچنگ کا سلسلہ اگر نہیں روکاتو ملک میں ایک او رتقسیم کے حالات پیدا ہوجائیں گے۔
وہ یہا ں پر پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے 19ویں یوم تاسیس تقریب پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
گاؤرکشکوں کے ہاتھوں ہجومی تشدد کے واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے مسٹر بیگ نے کہاکہ ’’ ہم وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ گائے کے نام پر مسلمانوں کا اس طرح قتل فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
پہلے ہی 1947میں ایک بار ملک کی تقسیم ہوچکی ہے( مگر) مزید تقسیم اس طرح کے واقعات جاری رکھنے پر ہوگی‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد اقتدار کے لئے نہیں بلکہ کشمیری عام اور ملک کے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کے لئے کیاتھا۔