گائے کے نام پر قتل کو روکنے کانگریس کی کامیابی ضروری

چارمینار کے کانگریس امیدوار محمد غوث کے پیدل دورہ ۔ رائے دہندوں سے ملاقات

ہم حلقہ یاقوت پورہ کی ابتر
حالت سے واقف ہیں ‘ اپنے
حلقہ میں تبدیلی لائینگے : ووٹرس

حیدرآباد۔یکم۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تاریخی چارمینار سے شروع ہوا انقلاب شہر کے ہر گھر تک پہنچ چکا ہے اور اندرون دو سال شہر کے ہر علاقہ میں کانگریس نے انتخابات میں سخت مقابلہ کے ذریعہ ثابت کردیا کہ تاریخی چارمینار کے دامن سے شروع ہونے والا کوئی انقلاب ناکام نہیں ہوتا بلکہ چارمینار سے شروع ہونے والی تحریک انقلاب کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ جناب محمد غوث کانگریس امیدوار عوامی محاذ نے کہا کہ حلقہ اسمبلی چارمینار میں 2016 میں یہ انقلاب شروع ہوا تھا اور اندرون دو برس اس کی کیفیت کا اندازہ مخالفین کی حرکتوں سے ہونے لگا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اسمبلی انتخابات دراصل فرقہ پرستی بمقابلہ سیکولر ازم ہے کیونکہ ریاست میں برسراقتدار جماعت نے بی جے پی کے ہر متنازعہ فیصلہ کی حمایت کرکے اسے برقرار رکھنے میں مدد کی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کی مدد مقامی جماعت کر رہی ہے ۔