گائے کی تسکری کے شبہ میں اترپردیش کے اندر چار لوگوں کو پیٹا گیا۔

بیتل(یوپی):مدھیہ پردیش کے ضلع بیتل کے قبائیلی علاقے دولاریہ میں خودساختہ گاؤ رکشکوں نے گائے کی تسکری کے شبہ میں چار لوگوں کو مبینہ طور پر بے رحمی کے ساتھ زدکوب کیا۔ پولیس نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ گائے تسکروں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔پچھلے ہفتے پیش ائے واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد ‘ پولیس نے علیحدہ طور پر حملہ آوروں کے علاوہ مبینہ گائے تسکروں خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔

ضلع بیتل ہیڈکوارٹر سے دس کیلو میٹر فاصلے پر پیش ائے واقعہ کے ویڈیو میں بتایاجارہا ہے کہ چار نوجوانوں کو باندھ کر سارے گاؤں کے سامنے بے رحمی کے ساتھ پیٹا جارہا ہے۔

پولیس سب ڈیویثرنل افیسر پریم سنگھ نے کہاکہ’’( گائے رکشکوں کے گروپ سے تعلق رکھنے والے) شیام‘ مانک‘ سندرپراٹی اور دیگر کے خلاف مارپیٹ کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے‘‘ تمام مفرور بتائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ایک اور مقدمہ پڑوسی ضلع ہارڈا کے ریہت گاؤ کے ساکن چار لوگوں کے خلاف بھی مبینہ گائے تسکری کے الزام کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ ہم ویڈیو کلپ کی جانچ کررہے ہیں۔ ان گاؤ رکشکوں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔جس کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی‘‘