ممتا ز یوٹیوبر دہراؤ راٹھی نے اپنے ا س ویڈیو میں گائے کے پیشاب’گاؤمترا‘ کے متعلق پھیلائے جانے والے پروپگنڈے کو فرضی قراردیتے ہوئے‘ گائے کے پیشاب کو انسانی صحت کے لئے نقصاندہ قراردے رہے ہیں۔
انہوں نے راست طور پر ایک تجربہ میں اس بات کا انکشاف بھی کیاکہ گائے کا پیشاب نقصاندہ ہے اور کہاکہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ گائے کا دودھ جہاں پر پچاس روپئے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے وہاں گائے کا پیشاب دو سے ڈھائی سو روپئے کی قیمت میں کیو ں فروخت ہورہا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اس کو مقبول بنانے کے لئے جھوٹی پروپگنڈوں کا سہارا لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ پھیلائے جانے والے اس پروپگنڈوں سے بچنے کی بھی عوام سے اپیل کی ہے