مظفر نگر:اپنے ایک متنازع بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے رکن اسمبلی وکرم سینی نے کہاکہ اگر کوئی گائے کااحترام نہیں کرتا ہے اور اسے قتل کرتا ہے تو میں اس کے ہڈیاں توڑ دونگا۔
#WATCH Muzaffarnagar(UP): BJP MLA Vikram Saini says 'I promised to break limbs of ppl who disrespect and kill cows' (25.3.17) pic.twitter.com/C8tXd2V2Kf
— ANI UP (@ANINewsUP) March 26, 2017
سینی عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں قسم کھاتا ہوں کہ جو کوئی بھی گائے کا احترام نہیں کریگا اور اس قتل کریگا تو میں اس کے ہاتھ پیر توڑ دونگا‘‘۔
کھاٹولی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی نے یہ بیان ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دورا ن دیا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کے مذکورہ رکن اسمبلی نے کوئی متنازع بیان دیا ہے ۔
انہیں مظفر نگر فساد کے دوران اشتعال انگیز تقریر کا ملزم بناکر جیل میں بند بھی کردیاگیا تھا۔
اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے ریاست میں گائے کی تسکری پر مکمل امتناع عائد کرنے کے احکامات کے فوری بعد سینی کا یہ بیان منظر عام پر آیا ہے