نئی دہلی: شیوسینا نے رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکوڈ نے جمعہ کے روز ائیر انڈیا کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی اور الزام عائد کیا کہ انہیں دھکا دیا اور ان کے ساتھ گالی گلوج کی گئی۔
گائیکوڈ جنھوں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کا ائیر انڈیا کے اسٹاف پر الزام لگایا نے اپنی شکایت میں کہاکہ وہ ائیر انڈیا کی فلائیٹ سے اکنامی کلاس میں سفر کررہے تھے جبکہ ا ن کا ٹکٹ بزنس کلاس کا تھا۔درایں اثناء دہلی پولیس نے گائیکوڈ کے خلاف ائیر انڈیا اسٹاف کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
دہلی پولیس ترجمان دیویندر پاٹھک نے اے این ائی سے کہاکہ’’ ہمیں دوشکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ ایک ائیر انڈیا سے اور دوسری رویندر گائیکوڈ کے ذریعہ۔معمول کے مطابق دونوں شکایتوں کی جانچ کے لئے پراسکیوشن کو بھیج دئے گئے ہیں۔
Delhi Police registers FIR against Shiv Sena MP Ravindra Gaikwad on a complaint by Air India and its staff member. pic.twitter.com/UXemakSjvq
— ANI (@ANI) March 24, 2017
جانچ کے پیش نظر گائیکوڈ کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 308اور355کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔دن کے ابتداء کے ساتھ ائیر انڈیا نے مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ کے ائیر انڈیا کے کسی بھی ہوائی جہاز میں سواری پر امتناع عائد کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میرے پاس ٹکٹ ہے ‘ مگر مجھے انہوں نے بلیک لسٹ کردیا۔ مجھے آج دہلی پونے سفر کے لئے ائیر انڈیا کے ہوائی جہاز سے آج شام روانہ ہونا ہے ‘ وہ مجھ پر کس طرح امتناع عائد کرسکتے ہیں؟۔
گائیکوڈ نے اس واقعہ پر معذرت خواہی سے انکار کرتے ہوئے دہلی پولیس سے انہیں گرفتار کرنے کی ہمت جٹانے کا انتباہ دیا۔قبل ازیں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مرکز نے واقعہ کی تحقیقات کا بھروسہ دلایا۔