جئے پور:سماجی جہدکار سوامی اگنی ویش نے پیر کے روز اس بات پر زوردیاکہ کہ گاؤ رکشکوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑیں اور مطالبہ کیا کہ ان لوگو ں کو جو مبینہ طور پر لوگو ں کو ہراساں کررہے ہیں انہیں سخت دہشت گردقوانین کے تحت ماخوذ کیاجائے۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گائے رکشک عوام میں دہشت پھیلارہے ہیں‘ ان کے یہ اقدام دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے جرائم کے مترادف ہے‘ اور انہیں اسی طرح کے قوانین میں جکڑنے کی ضرورت ہے۔
الوار میں55سال کے پیہلو خان کی بے دردی سے پیٹ کر کے گئے قتل میں ملوث گاؤ رکشکوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے یہا ں پر سماجی تنظیم کی جانب سے احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا تھا۔
آریہ سماج ورلڈ کونسل کے صدر نے کہاکہ پولیس بناء تحقیق کے گائے فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کرے۔انہوں نے کہاکہ ’’گائے کے نام پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہوناچاہئے‘‘۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ پیہلو خان کے افراد خاندان کو انصا ف دلانے میں وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔
پی یو سی ایل کی کویتا سریواستو‘ مسلم ویمن ویلفیر سوسائٹی نشاط حسین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رکن یاسمین فاروقی نے بھی اس احتجاجی دھرنے میں حصہ لیا۔
مذکورہ قائدین نے ضلع انتظامیہ کو ان کے مطالبات کی ایک تحریری درخواست بھی پیش کی جس میں چیف منسٹر راجستھان واسوندھر راجیہ سے خطاب کیاگیا ہے۔