جئے پور:پولیس کے بموجب راجستھان کے الور ضلع میں’’ گاؤ رکشکوں‘‘ نے ایک مسلم شخص کو بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر جان لے لی۔
پچاس سال کی عمر کے پہلو خان کو پیر کی شب علاج کے لئے اسپتال میں شریک کیاگیا جہاں پر وہ زخمی سے جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے بتایا کہ خان اور دیگر لوگ تقریبا 15افراد پر مشتمل ہریانہ کے ایک گروپ کے حملے میں اسوقت زخمی ہوگئے تھے جب وہ گائے سے لدی ایک لاری بذریعہ الور ضلع کے بہرور ہائی سے لے جارہے تھے۔
دوسرے زخمیوں جو دواخانہ میں زیرعلاج ہیں اور جن کی تعداد کا حقیقی پتہ نہیں چلا سکا دواخانے میں علا ج کے دوران تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں۔