نئی دہلی۔گاؤ رکشکوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹاسک فورم کا قیام عمل میں لائی۔سپریم کورٹ نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ اندرون ایک ہفتہ سینئر پولیس عہدیداروں اور نوڈل افیسروں پر مشتمل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لائے۔
سپریم کورٹ نے اپریل7کو چھ ریاستوں میں اکٹوبر7کو پچھلے سال گاؤرکشکوں چھ ریاستوں میں سخت کاروائی کے مطالبے پر عدالت میں تحسین پونا والا کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر یہ حکم جاری کیاہے۔
جولائی21کو آخر ی سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے مرکز اورریاستوں سے پوچھاتھا کہ گاؤ رکشکوں کے تشدد کے خلاف انہوں نے کیاکاروائی کی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے ان کے پاس کیااقدامات ہیں۔ ستمبر6تک کے لئے اگے کی کاروائی کو ملتوی کردیاگیا تھا۔
پونا والا نے اپنی درخواست میںیہ کہاتھا کہ گاؤ رکشک گروپ کی شکل میں تشدد برپا کررہے ہیں یہا ں تک کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نے بھی اس قسم کے اقدامات کو ’’ سماج کو توڑنے ‘‘ کے مترادف قراردیا ہے۔
درخواست میں مبینہ طور پر دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ گائے کی حفاظت کے نام پر تشدد کرنے کا بھی الزام عائد کیاگیا اور اس پر ’’ سماجی ہم آہنگی کی حمایت پر امتناع‘ ‘ عائدکرنے کی بھی درخواست پیش کی گئی ہے
۔درخواست گذار نے کہاکہ ’’ خودساختہ گاؤ رکشکوں کے گروپ کی جانب سے برپا کیاجارہا تشدد سماج کو دوحصوں میں باٹنے کاکام کررہا ہے‘‘