گاؤرکشکوں کا حملہ: ’پیہلو خانن کی موت پیٹ او رسینے کے زخموں سے ہوئی ہے‘

نئی دہلی:پیٹ اور سینے میں متعدد اندرونی زخموں کی وجہہ سے 55سال کے پیہلو خان کی موت واقعہ ہوئی ہے جس کو گائیوں کی اسمگلنگ کے شک میں ہجوم نے پیٹا تھا‘پوسٹ مارئم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔

پوسٹ مارٹم کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیرمن ڈاکٹر پشپیندر کمار جین نے کہاکہ پیٹ اور سینے میں میں متعدد زخموں کی وجہہ سے خان کی موت واقعہ ہوئی ہے انہو ں نے مزیدکہاکہ ابتدائی جانچ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے مزیدتفصیلات کے لئے نمونہ حاصل کئے گئے ہیں جس کی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔

جین نے کہاکہ ’’ ہم نے کچھ نمون حاصل کئے ہیں قطعی رپورٹ بعد میں داخل کی جائے گی‘‘۔ درایں اثناء راجستھان پولیس نے ایف آئی آر میں درج چھ ملزمین کے ناموں پر فی کس5000روپئے کے انعام کے ساتھ ملزمین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

الوار ایس پی راہول پرکاش نے کہاکہ پولیس نے مذکورہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔تین افراد کو اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی گرفتار کرکے پولیس نے ایک دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اس دوران خان کی موت پر برہم راجستھان کے ہوم منسٹر گلاب چند کٹاریہ نے آج کہاکہ تمام ملزمین کے پر قتل کا مقدمہ درج کیاگیا ہے اور کسی بھی قصور وار کو بخشا نہیں جائے ۔کٹاریہ نے آج کہاکہ’’پولیس نے ائی پی سی کے308سیکشن ( اقدام قتل )کے تحت پر مقدمہ درج کیا ہے۔

جس کو بعد میں تبدیل کرکے قتل کا مقدمہ302درج کیاگیاہے‘‘۔آج پارلیمنٹ میں بھی اس پر اپوزیشن نے آواز اٹھائی۔متوفی کے بھائی یوسف نے اس دوران ٹی وی چینل سے کہاکہ تمام اعلی مشنری کا احساس ہے کہ وقعہ کی مذمت کی جانے چاہئے جس نے ماحول کو گرما دیا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ دادری( اترپردیش میں) پیش آیاتھا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے اندر خوف تھا‘ جب انہوں نے خان کی باڈی حاصل کرنے کے لئے گئے تھے۔