حیدرآباد /26 اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر کے مضافات لچمکا کے قریب ترکاپلی میں آر وی ایم میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بلڈنگ کے چند بلاکس کا آج افتتاح کیا ۔ جہاں انہوں نے 300 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کا دورہ کیا اور دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں ایک میڈیکل کالج بھی شامل ہے جہاں 150 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور عوام کو مفت طبی خدمات فراہم کی جاتی ہے ۔ چیف منسٹر کے ہاتھوں بلڈنگ بلاکس کی افتتاحی تقریب میں دونوں ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی اور کڈیم سری ہری کے علاوہ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر ، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، وزیر صحت سی لکشما ریڈی ، وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی متعلقہ ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی اور اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔