کے سی آر نے کوراوی ویرا بھدرا سوامی مندر کو 75,000روپئے لاگت کی سونے کی مونچھیں پیش کی

حیدرآباد۔ تلنگانہ چیف منسٹرحزب اختلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کے باوجود‘ٹیکں دہندگان کے پیسے سے اور کیا کریں گے پتہ ہے۔

چندرشیکھر راؤ اب تیار ی کررہے ہیں کہ 75,000روپئے لاگت سے تیار کی گئی سونے کی مونچھیں(بنگارو میسالو)کوراوی ویرا سوامی مندر کو پیش کرنے کی ۔قبل ازیں کے سی آر کو تروپتی کے نام سے مشہور وینکٹاسورا سوامی مندر میں کروڑ ہا روپئے زیوارت کا عطیہ دیتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

تروملا ک قریب تمام مشہور منادر پر خراج پیش کرنے کے ان کے شوق پر ‘ کانگریس لیڈر مدھویشکی گوڑ نے اے این ائی سے کہاکہ یہ عوام کے پیسے کی بڑی برباد ی ہے اور اپوزیشن چیف منسٹر کے خلاف ایک شکایت درج کرائے گا۔

چیف منسٹر نے عہد کیاتھا کہ اگر ان کامشن کامیاب ہوا تو تلنگانہ او رآندھرا کے مختلف منادر زیوارت پیش کریں گے۔

اپنے اس عہد کی شروعات کے سی آر نے ورنگل کی بھدرا کالی مندر سے 3.5کروڑ کی لاگت سے تیار 12kgکا سونے کا تاج سے کی ہے۔قبل ازیں لارڈ وینکٹیشوار تروملا کو ایک سونے کا تاج اور نکلس پیش کی گئی ہے اور وجئے واڑہ میں کنکا درگاہ مندر میں ناک سٹڈ بھی پیش کیاگیاتھا۔