کے سی آر نے نجومیوں کے بتائے ہوئے وقت پر ہی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔

کے سی آر نے نجومیوں کے بتائے ہوئے وقت پر ہی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا ۔
حیدرآباد : تلنگانہ راشٹر سمیٹی ( کے سی آر ) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ۱۳؍ دسمبر کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا ۔راج بھون میں منعقد تقریب میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے انہیں عہدہ حلف دلایا ۔

کے سی آر نے نجومیو ں کے بتائے وقت 1 بج کر 25منٹ پر لیا ۔ واضح رہے کہ کے سی آر نجومیوں سے بہت زیادہ اعتقادرکھتے ہیں ۔ ہر بڑا کام ان کی ہدایت پر ہی کیا کرتے ہیں۔ تلنگانہ میں جاریہ ماہ کی ۷؍ تاریخ کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ اور نتیجہ ۱۱؍ دسمبر کو آیا ۔ انتخابات میں کے سی آر کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں ۔