کیوبک سٹی:گذشتہ ہفتہ یہا ں کی ایک مقامی مسجد میں ہوئی فائرینگ میں6شہید کی یاد میں سینکڑوں افراد نے آج برف اورشدید سردی کے باوجودایک پرامن ریالی نکالی تاکہ شہداء کو خراج عقید ت پیش کیاجاسکے۔
اس ریالی میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ریالی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں جوبیانر تھامے تھے اس پر
اسلاموفوبیا نہیں‘ امن کا پیغام ‘ اپنے دلوں کو کھولیں‘ او ردہشت گردی ناقابل قبول جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کیوبک مسجد واقعہ کے مشتبہ 27سالہ الیگزینڈر ہینسینٹ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاہے جس پر 6افراد کا قتل او ر5افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔