کیوبک مسجد حملے کے پیش نظر کینڈین عوام نے بنایا’ امن کا دائرہ‘

واشنگٹن:کیوبک مسجد پر ایک بندوق بردار کے حملے میں چھ لوگوں کی موت کے بعد پہلے جمعہ نماز کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کینڈا کے لوگوں نے کیوبک مسجد کے اطراف ایک انسانی ڈھال کی تشکیل عمل میں لائی۔

گارڈینس کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو مسجد کے اطراف میں اس انسانی ڈھال کی تشکیل کے پس پردہ ایک یہودی راہب یایل اسپالانسکی نے کینڈین پریس کو بتایا کہ ’’ کوئی بھی کینڈین کو اپنی عبادت کے لئے اپنی عبادت گاہ کو جانے کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

ٹورنٹو میں سینکڑوں لوگ جن کا تعلق مقامی عبادت خانوں‘ گرجا گھر‘ منادر سے ہے یہاں پر جمعہ نماز کے دوران شہر کی مسجد کے اطراف میں کھڑے ہوکراس تحریک کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

اسی طرح ’’ انسانی ڈھال‘‘ اوٹاوا اور ایڈمنٹن کی مساجد کے اطراف بھی دیکھی گئی۔کینڈا کے مختلف مقامات پر کیوبک شہر کی مسجد میں ہوئے خطرناک حملے کی مذمت میں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے ۔

وزیراعظم کینڈا جسٹس ٹروڈو نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ حملے قراردیا تھا۔پچھلے ہفتہ کیوبک شہر کی مسجد میں تین حملوں کی جانب سے اندھا دھند فائرینگ کے پیش ائے حملے میں کم ازکم چھ لوگوں کی موت اور کئی زخمی ہوئے تھے ۔

دی گارڈین نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہاکہ کیوبگ سٹی اسلامک کلچرل سنٹر میں نماز عشاء کے دوران یہ واقعہ پیش کیا تھا۔ ریڈیو کینڈا کے مطابق پولیس نے دو مشتبہ لوگوں کو گرفتار بھی کیاہے۔