ہوانا، 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے آج ایک بوئنگ -737 مسافر بردار طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس میں 110 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔کیوبا ٹی وی چینل کیوبا ٹی وی نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ طیارہ کا ملبہ ہوانا سے 20 کلومیٹر دور جنوب میں بوئے روژ زرعی علاقے میں برآمد کیا گیا۔کیوبا کے صدر مگیل ڈیاز کنیل نے بتایا کہ طیارہ میں جملہ 114 افراد سوار تھے ۔اس حادثے میں صرف تین افراد زندہ بچ پائے ہیں جوکہ شدید زخمی ہیں۔یہ طیارہ ڈومیسٹک فلائٹ کے تحت ہوانا سے ھولگن جا رہا تھا۔ اس طیارہ میں پانچ بچوں سمیت کل 105 مسافر سوار تھے ۔ اس کے علاوہ ہوائی جہاز میں عملے کے نو اراکین بھی تھے ۔ صدر کنیل نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کے بعد لگی آگ کو بجھا لیا گیا ہے ۔