اٹاوہ:۔ کینیڈا کے ٹورنٹوشہر میں ایک گیارہ سالہ حجاب پوش لڑکی پر حملہ کیا گیا۔اس حملہ کے بعد لڑکی خوفزدہ اور سہم گئی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران اس لڑکی نے بتایا کہ ’ ایک شخص میرا حجاب کاٹتے ہوئے میری عصمت ریزی کی کوشش کر رہا تھا۔جب میں نے شور مچانا شروع کیاتو وہ شخص بھاگ گیا‘‘۔
ایک رپوٹر نے سوال کیا کہ آپ اس حادثہ کے بارے میں کیا کہنا چاہتی ہیں؟لڑکی نے جواب میں کہا کہ یہ ایک خوفناک واقعہ تھا ۔میں بہت ڈر گئی تھی ۔ایسے واقعات کی روکتھام ضروری ہے۔
نیوز ویک رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے تحقیقات کے بعد اس لڑکی کی بات کو مسترد کردیااور کہا کہ اس قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹورنٹو اسکول بورڈ کے عہدیدار وں نے کہا کہ ایک چونکا دینے والا واقعہ ہے۔
اس دوران اونٹوریو کتھلین وین نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ’’ میں اس واقعہ کی سخت مذمت کرتاہوں۔
کینیڈا ایک کھلا ذہن رکھنے والا اور سب کا خیر مقدم کرنے والا ملک ہے۔یہاں پر اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کئے جائینگے‘‘۔