نیروبی۔10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے ایک مغربی مستقر کیریچو میں ایک مسافر بس کے ڈھلان سے لڑھکنے اور گہری کھائی میں گرنے سے 55 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء رفٹ ریالی علاقائی پولیس سربراہ فرانسس مونیمپو نے بتایا کہ حادثہ میں بچ جانے والے افراد کا مقامی ہاسپٹلس میں علاج کیا جارہا ہے۔ حادثہ کے وقت بس نیروبی سے کاکا میگا جارہی تھی اور ہلاکتوں کی زائد تعداد کی وجہ یہ ہے کہ حادثہ صبح 4 بجے رونما ہوا جس وقت مسافرین محو خواب تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال تقریباً 3,000 کینیائی شہری سڑک حادثات میں فوت ہوجاتے ہیں۔