کینڈین مسیحی خاتون کا قبول اسلام

ٹورنٹو۔ کناڈا کی ایک عیسائی خاتون اسلام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے مقام او رمرتبہ سے متعارف ہونے کے بعد حلقہ بہ گوش اسلام ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق سعودی طالب علم محمد العتیمی کا کہنا ہے کہ ایک عیسائی طالبہ کناڈا کی یونیورسٹی میں ان کی ہم جماعت تھی۔

وہ مسلمانوں کے اخلاق اور دینی تعلیمات کی پابندی سے متاثر ہوکر اسلام کے بارے میں وقتا فوقتا سوالات کرتی رہتی تھی۔ جب بھی وہ اسلام سے متعلق کوئی بات دریافت کرتی ‘ ہم اسے اسلام کی روادری دین متین میں انسانی حقوق کے احترام فرد او رمعاشرہ کی حیثیت سے متعلق مستند معلومات گوش گزار کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق آخری بار اس نے دریافات کیا کہ مسلمانو ں کا عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق کیاعقید ہ ہے ۔

اسکے جواب میں بتایاگیا کہ مسلمان انہیں اللہ کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اللہ کا بندہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ نصرانیت میں حصرت عیسی علیہ السلام کی مغالطہ آمیز تصویر کی بات بھی چشم کشا حقائق پیش کیے گئے۔ اٹھ ماہ بعد اس نے یہ کہہ کر اسلام قبول کرلیاکہ میں پوری طرح سے اسلام کی حقانیت اورصداقت کی قائل ہوگئی ہوں۔