کینسر کے معاملات میں60فیصد کااضافہ

ائی سی ایس آر کا مطالعہ‘ ڈاکٹرس نے کہاکہ عادتیں بدلناہوگا
نئی دہلی۔ملک ہی نہیں کینسر کاحملہ دہلی کے لوگوں پر بھی بھاری پڑرہا ہے۔ جہاں ملک بھر میں کینسر کے واقعات میں دوگنا سے بھی زیادہ کااضافہ ہوا ہے وہیں دہلی میں ساٹھ فیصد کے تناسب سے کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سال1990میں دہلی میں ایک لاکھ لوگوں میں سے 64.4کو کینسر تھا‘ جو2016میں بڑھ کر 102.9تک پہنچ گیاہے۔ شائع مطالعہ کو ائی سی ایم آر نے جاری کیاہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں کینسر کا حملہ دوگناسے بھی زیادہ بڑھ رہا ہے۔

آ ج بھی مرد او رخواتین کو ملاکر پیٹ کاکینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ مرد پھیپھڑوں کے کینسر اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے امراض زیادہ ہیں۔

اس رپورٹ کے متعلق ڈاکٹر پرشانت ماتھر نے بتایا کہ خواتین میں کینسر کی وجہہ سے سب سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔

وہیں سال2016میں تمباکو ‘ کینسر کا سب سے بڑی وجہہ میں سے ایک رہا۔ائی سی ایم آرکے ڈائرکٹر ڈاکٹر بالرام بھگوا نے کہاکہ اب پورا ملک لائف اسٹائیل بیماریوں میں مبتلا ہے‘ یہ سب سے بڑی تشویش کی بات ہے۔

انفکیشن سے ہونے والی بیماریوں میں کمی ہورہی ہے ‘لیکن اتنا ہی تیزی سے غیر کمیونیکبل بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے لئے ہر حال میں لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوگا۔