اسٹاکہوم ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سائنس داں فرانسس ارنالڈ اور جارج اسمتھ اور برطانوی محقق گریگوری ونٹیر کو چہارشنبہ کو کیمسٹری کے شعبہ میں نوبل انعام کا مشترکہ طور پر مستحق قرار دیا گیا۔ انہوں نے بائیو فیولس سے لے کر فارماسیوٹیکلس کی تیاری کے لئے ایولیوشن کے کلید کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل کی۔ ارنالڈ کیمسٹری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی پانچویں خاتون ہیں۔ انہیں نوبل انعام کی رقم کا نصف حصہ یعنی 1.01 ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے جبکہ مابقی نصف رقم اسمتھ اور ونٹر کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ سویڈیش رائل اکیڈیمی آف سائنس نے یہ بات بتائی۔