راوش کمار روزگار کو لے کر فیس بک پر مسلسل حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے روزگار کو لے کر دیکھائے جارہے اعداد وشمار کو جھوٹ کا پلندہ اور فراڈ قراردیا ہے۔
زی نیوزپر وزیر اعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو لے کر سوشیل میڈیا پر زبردست بحث چل رہی ہے۔ کچھ لوگ اس انٹر یو کے متعلق کئی اہم او ر بڑے مسائل پر وزیر اعظم کا جواب مان رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ یہ انٹرویو طئے تھا کہ اس انٹر ویو کے دوران وزیراعظم سے سخت سوالات نہیں پوچھیں جائیں گے۔
ہندی میڈیا کے ممتاز او رنامور صحافی ‘ ہندوستانی صحافت کے ریفارمر رویش کمار نے اپنے فیس بک صفحہ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اشارہ دیا کہ ’ہمیں بھی وزیراعظم مودی کا انٹر ویو لینے کا انتظار ہے۔
روایش کمار نے لکھا کہ ’’ کمیر ہ بھی ہے‘ مائیک بھی ہے‘ موقع بھی ہے ‘یقیناًپکوڑا بھی ہے ‘ ائم ویٹنگ‘‘۔واضح رہے کہ زی نیوز پر سدھیر چودھری کو دئے گئے انٹریو میں روزگار کے شعبہ میں پسماندہ ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاتھا کہ اگر کوئی شخص زی ٹی وی کے دفتر کے باہر پکوڑے بیچ کر زندگی گذار لیتا ہے تو کیااسے روزگار نہیں کہاجائے گا۔
بتادیں کے جس اکاونٹ سے یہ پوسٹ کیاگیا ہے ‘ رواش کمار کچھ وقت قبل تک اس کا استعمال کرتے رہے تھے ۔ اب اس اکاونٹ ان کی سرگرمی کافی کم ہوگئی ہے ۔ اب وہ زیادہ تر کے ویرائفائیڈ پیچ پر اپنی باتیں رکھتے ہیں۔
@RavishKaPage