کیلی فورنیا کی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے ایک ہلاک

واشنگٹن، 28 اپریل (سپوتنک) کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے نزدیک پوویا میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پوویا کے میئر سٹیو واس نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی نفرت انگیز جرم تھا۔ سان ڈیاگو کے افسر بل گور نے ہفتہ کو کہا کہ کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے ۔مسٹر واس نے ایم ایس این بی براڈکاسٹر کو بتایا‘‘میں صرف آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ میں آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ یہ ایک نفرت انگیز جرم تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور اب اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور بلٹ پروف بنیان اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا۔ زخمیو ں کی فہرست میں کئی بچے اور ایک یہودی مذہبی رہنما شامل ہیں۔