حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو اس وقت ائی سی یو میں داخل کیاگیا جب اس کو امریکہ کے کیلی فورنیا میں گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں مبین احمد عمر 26سال کو اس وقت گولی ماری گی جب وہ پارٹ ٹائم کے طور پر ایک دوکان میں کام کررہے تھے۔
مبین سال2015میں کیلی فورنیا گئے تھے۔ان کے والد نے بتایا کے جہاں پر انہیں شریک کیاگیا ہے اس دواخانے سے ایک کال موصول ہوا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مبین کی حالت نہایت خراب ہے او ر وہ نیم بیہوشی کے عالم میں ہے۔مذکورہ حادثہ 4جون کی شام چھ بجے کے قریب پیش آیا۔
کچھ رشتہ داروں نے گھر والو ں کو اس کی خبر 5جون کو دی۔متاثرہ نوجوان کے والد مجیب احمدجو ڈیفنس تنصیبات میں کام کرتے ہیں نے کہاکہ’’ اسپتا ل انتظامیہ نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا بیٹا ائی سی یو میں ہے اور اس کی حالت نہایت خراب ہے۔ مجھے اس کے ساتھ رہنے کے لئے ویزا درکار ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ و زیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور جو بھی اس معاملے میں میرے مددگار ہوسکتے ہیں ان عوامی نمائندوں سے میں نے ملاقات کی ہے۔
ایم بی ٹی لیڈر امجد اللہ خان نے بھی مرکزی خارجی امور کے وزیر سشما سوارج اور این آر ائی امور برائے تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ سے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ مبین کے گھر والوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔