کیرالا کے اوبیر ٹیکسی ڈرائیور شفیق کے ساتھ بدسلوکی کرنے والی کیرالا کی خاتون گرفتار

کوچی۔ چہارشنبہ کے روز تین عورتیں جن کی عمر لگ بھگ تیس سال کے قریب بتائی جارہی ہے وائتیلہ میں برسرعام اوبیر ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خواتین جن کی پہچان ضلع کننور کی کلارا شبین عمر28‘ پتھانامیتھا کی شیجہٰ افضل عمر تیس سال‘ اور انجیل میری عمر36سال کے طور پر کی گئی ہے جو ٹیلی ویثرن انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔

مذکورہ تمام عورتیں جو کننور سے آرہی تھی نے دستیاب ایب سے کار بک کرائی اور کار آنے پر جب انہوں نے دیکھا کہ پہلے سے ہی اس میں مسافر سوار ہے تو وہ برہم ہوگئی اور کار ڈرائیور سے اندر بیٹھے مسافرکو ہٹانے کا رسے اتارنے کو کہا۔

جب ڈرائیور شفیق نے پہلے سے بیٹھے مسافر کو اتارنے سے انکار کیا تو مذکورہ تینوں خواتین نے ڈرائیور کے ساتھ بحث شروع کردی اور بری طرح مارپیٹ کے ذریعہ اس کا سر زخمی کردیا اور ڈرائیور کا شرٹ پھاڑ کر اس کو برہنہ کردیا۔

شفیق جو ارور کا ساکن بتایا جارہا ہے کہ ایرنکولم جنرل اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے ۔

ڈرائیور نے ٹی این ایم سے کہاکہ ’’ اس میں سے ایک نے میری دھوتی پھاڑنے کی کوشش کی تودوسرے نے میرے سر پرپتھر سے ماردیا۔ میرے چہرے پر کھروج کے نشان بھی ہیں یہاں تک میرے ہاتھ کو کترنے کی کوشش بھی کی گئی‘‘۔

ڈرائیور کی شکایت پر مذکورہ خواتین کو ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سے ہی ضمانت پر رہاکردیاگیا۔