تھرواننتاپورم ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا سے تعلق رکھنے والا مسلم نوجوان حفیظ الدین ٹی کے افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ۔ اتوار کو اس کے ارکان خاندان نے یہ بات بتائی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کیرالا کے ضلع کسار گوڈ سے تعلق رکھنے والے 17 افراد میں یہ نوجوان بھی شامل تھا جنہوں نے دولت اسلامیہ (آئی ایس) میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ٹیلی گرام ایپ میسیج حفیظ الدین کی والدہ خدیجہ اور بی سی اے رحمن قریبی رشتہ دار کو موصول ہوا ۔ حفیظ الدین ہفتہ کے دن ہلاک ہوا اور آج اس کی تدفین عمل میں آئی ۔ این آئی اے کی چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ گروپ افغانستان کے ننگہار صوبہ میں تعینات تھا ۔ اس ہلاکت کے تعلق سے قومی سنٹرل انٹلیجنس ایجنسی اور نہ ہی ریاستی پولیس نے توثیق کی ہے ۔ حفیظ الدین کے والد عبدالحکیم ابوظہبی میں مقیم ہیں اب وہ واپس ہورہے ہیں تاکہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ رہ سکیں ۔ کیرالا کی پولیس اس ریاست سے غائب ہونے والے مسلم نوجوانوں کی گمشدگی کی تحقیقات کررہی ہے ۔