کوزی کوڈ (کیرالا): کوزی کوڈ کے مکام علاقہ میں واقع نیلاش ورم گورنمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک پرنسپل اور دو اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر سکنڈری ایجوکیشن کی اطلاع کے مطابق نیلاش ورم کے کمپیوٹر سائنس کے ٹیچر نشاد وی محمد نے دو طلبہ کا انگریزی پرچہ لکھ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہو ں نے مذکورہ طلبہ کے جوابی بیاض میں سے ۲۳/ غلطیوں کو درست کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نشاد محمد اس اسکول کے ایڈیشنل ڈپٹی چیف ایگزامنیشن کے عہدہ پر فائز ہیں۔ جیسے پرنسپل کے علم یہ بات آئی انہوں نے نشاد محمد کو معطل کردیا۔ اور ایک دوسر ے مقام چنا منگلور ہائرسکنڈری اسکول میں بھی ایک ٹیچر پر امتحان لکھ کر دینے کے الزام میں معطل کردیاگیا۔ یہ نیوز منٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ نیوز منٹ سے بات کرتے ہوئے پولیس اعلی عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ کوئی شکایت موصول ہونے کے بعد ہم ا س معاملہ میں تحقیقات کریں گے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں اگر معاملہ میں طلبہ بے قصور پائے گئے تو ہم انہیں امتحان لکھنے کا ایک او رموقع فراہم کریں گے۔
ملزم نشا دمحمد نے بیان دیا کہ وہ صرف طالب علم کی مدد کررہے تھے۔ نہ اس کا امتحان لکھ کردے رہے تھے۔