ملاپورم( کیرالا): دی انڈین یونین مسلم لیگ( ائی یو ایم ایل) کے امیدوار کے این اے قدیراتوار کے روز وینگارا سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی‘ انہیں65,227ووٹ حاصل ہوئے۔
Kerala assembly #VengaraByElection: UDF's KNA Khader wins, LDF second, SDPI third and NDA at fourth position pic.twitter.com/rGUWdpXQPI
— ANI (@ANI) October 15, 2017
ائی یو ایم ایل سربراہ پی کے کونہا لا کٹی جنھو ں نے وینگارا کی نشست سے استعفیٰ دیکر اسی سال میں ملاپورم لوک سبھا کی نشست پر پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی ‘ انہو ں نے کہاکہ سی پی ائی ایم تمام کوششیں کی مگر نتیجے سے ہم واقف ہی تھے۔
لیگ کے قومی جنرل سکریٹری مسٹر کٹی نے رپورٹرس کو بتایا کہ’’ کیرالا میں ضمنی الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی امیدوار نے اتنی بھاری اکثریت سے اب تک کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ یہ جیت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کیرالا اور مسلم لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا‘‘
۔مسٹر کٹی2016کے ضمنی انتخابات میں 38,000ووٹوں سے یہا ں پر جیت حاصل کی تھی۔