کوزی کوڈ 27 مئی ( سیاست ڈآٹ کام ) نیپال وائر س کی وجہ سے کیرالا میں اموات کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ آج ایک اور شخص اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ 26 سالہ شخص ابین کا تعلق پلازی سے تھا اور وہ ایک خانگی دواخانہ میں گذشتہ ایک ہفتے تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج فوت ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک معمر خاتون کا بھی سرکاری میڈیکل کالج میں علاج چل رہا تھا اور وہ بھی کل فوت ہوگئی ۔ نیپاہ وائرس کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے ریاست میں جملہ مہلوکین کی تعداد 13 تک جا پہونچی ہے ۔ جملہ 16 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع تھی ۔