ملاپورم ( کیرالا)ملاپورم کی ایک نچلی عدالت میں پیش ائے کم شدت کے ائی ای ڈی دھماکہ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔
موقع پر وارادت سے ایک پن ڈرائیو ملا جس میں نریندر مودی کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین کی تصاویر موجود ہیں۔
یکم نومبرکی دوپہر کو ملاپورم کلکٹریٹ کامپلکس میں واقع فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عدالت کے سیول اسٹیشن کمپاونڈ میں کھڑی کارمیںیہ دھماکہ پیش آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق چندبیاٹری اور وائرس کے علاوہ پولیس نے ایک پیپر باکس بھی موقع واردات سے تحویل میں لیا ‘ ایک پن ڈرائیو اور نقشہ بھی پولیس کے ہاتھ لگا جس پر دھماکہ کی تفصیلات موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پن ڈرائیو میں لال قلعہ ‘ پارلیمنٹ کے علاوہ ملک کے اہم مقامات کے خلاف دھمکیاں بھی پائیں گئی۔