کوزیکوٹی: پولیس نے آج بتایا کہ تین آر ایس ایس کارکن سی پی ائی( ایم ) کارکنوں کے مبینہ حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔
مذکورہ واقعہ کیرالا کے کوئی لینڈ ضلع کے قریب میں پیش آیا۔تمام متاثرین کی عمر تقریباً بیس سال کے قریب بتائی گئی ہے حملے کے بعد ہاتھ او رپیروں پر زخموں کے نشان پڑے ہیں جنھیں علاج کے لئے سرکاری میڈیکل کالج میں بھی شریک کیاگیا ہے۔
اس واقعہ پر اب تک کسی گرفتاری بھی عمل میں نہیں ائی ہے۔ان دنوں کیرالا میں بی جے پی ۔
آر ایس اور برسراقتدار سی پی ائی( ایم ) پارٹی کے درمیان میں متواتر جھڑپوں کے واقعات پیش آرہے ہیں ‘ بالخصوص شمالی کنور ضلع میں ایک اس قسم کے واقعات ایک طویل عرصہ سے پیش آرہے ہیں۔
دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر مسلسل تشدد کا ذمہ دار ٹہرا رہی ہیں جس میں دونوں جانب کے کئی جانوں کا نقصان ہوا ہے