کیرالا سے بغیرمحرم خواتین کی اکثریت او رگجرات سے ایک بھی خاتون کانام درج نہیں۔

ممبئی۔ اس سال حج کے لئے بغیر محرم سے 1308خواتین نے اپنا نام اندرا ج کرایا جبکہ کیرالا سے ان کی تعداد سب سے زیادہ1124ہوگی ‘ اس کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا نے کیا ہے۔ اس کے بعد اترپردیش ‘ کرناٹک‘ تمل ناڈو‘ مہارشٹر ا کا نمبر آیا ہے جبکہ گجرات سے بغیر محروم کی ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔

حج کمیٹی ذرائع کے مطابق اترپریش سے صرف 32خواتین نے بغیر محروم سے فریضہ حج پر جانے کی درخواست کی ہے جبکہ تمل ناڈو سے 28کرناٹک سے 24اور مہارشٹرا سے محض 16خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جوکہ چار خواتی سے گروپ میں جاسکتی ہیں۔ راجستھا ن12پڈوچری8اور اتراکھنڈ ‘ مدھیہ پردیش سے چار چار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حج کمیٹی کے مطابق اس سال ملک سے 175065عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

ا س سال سعودی عرب کے ایک قانون کے تحت 45سا ل سے زائد عمر کی خواتین چار خواتین کے گروپ میں بغیر محرم سے سفر حج کرسکتی ہیں اور مرکزی حکومت نے اس کی اجازت دے دی ۔حکومت کا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ درخواستین موصول ہوں گی لیکن صرف 1308خواتین نے درخواستیں دی ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس زمرہ میں مودی کی ریاست گجرات سے ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات الیکشن کے دوران انتخابی مہم کے دوران مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کا ذکر کیاتھا۔

گجرات کی طرح ہریانہ ‘ مغربی بنگال‘تریپور‘ آندھرا پردیش‘ چھتیس گڑھ ‘ گوا‘ جھارکھنڈ‘ جموں وکشمیر ‘ کرناٹک آسام‘ بہار ‘ آڑیسہ‘ تلنگانہ او ردہلی این سی آر سے ایک بھی خاتون نے اس زمرہ میں درخواست نہیں دی ہے۔

حکومت کے فیصلہ میں عام لوگوں نے دلچسپی نہیں دکھائی او رعلماء کرام نے بھی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق مرد ومعاون کے بغیر خاتون کو سفر نہیں کرنا چاہئے اور حج جیسے مذہبی امور میں ایسا کرنا ناقابل قبول ہے۔