ٹی آر ایس کے 33 اور بی جے پی کا ایک رکن شامل
حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے 34 ارکان نے کیرالا ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 34 ارکان کونسل میں 33 کا تعلق ٹی آر ایس سے ہے جبکہ ایک بی جے پی رکن ہے۔ ایک ماہ کی تنخواہ پر مشتمل چیک آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کیا گیا۔ گورنمنٹ چیف وہپ سدھاکر ریڈی، گورنمنٹ وہپ بی وینکٹیشورلو اور رکن کونسل سرینواس ریڈی نے یہ چیک چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حوالے کیا۔ کیرالا کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بچاؤ و راحت کے کاموں کیلئے صدرنشین کونسل کے سوامی گوڑ نے ارکان کا اجلاس طلب کیا تھا۔ صدرنشین کے بشمول 33 ٹی آر ایس ارکان کونسل نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدرنشین سوامی گوڑ کے علاوہ محمد محمود علی، کڈیم سری ہری، این نرسمہا ریڈی، این ودیا ساگر، پی سدھاکر ریڈی، بی وینکٹیشورلو، پی راجیشور ریڈی، وی گنگادھر گوڑ، کے یادو ریڈی، این لکشمن راؤ، ٹی بھانو پرساد راؤ، وی بھوپال ریڈی، پی نریندر ریڈی، ایس راجو، کے نارائن ریڈی، کے مرلیدھر راؤ، بی لکشمی نارائنہ، محمد سلیم، محمد فرید الدین، ایس راملو نائیک، پی ستیش کمار، ڈی راجیشورراؤ، فاروق حسین، سرینواس ریڈی، کے پربھاکر، اے کرشنا ریڈی، ایم ہنمنت راؤ، ایم ایس پربھاکر راؤ، کے دامودھر ریڈی، پی بھوپتی ریڈی، کے جناردھن ریڈی اور پی رویندر کا تعلق ٹی آر ایس سے ہے جبکہ بی جے پی کے واحد رکن این رامچندر راؤ نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
راج بھون میں راکھی تہوار نہیں منایا جائیگا،کیرالا سیلاب کے سبب گورنر کا فیصلہ
حیدرآباد/24اگسٹ ( سیاست نیوز) جاریہ سال راج بھون میں 26اگسٹ کو راکھی تہوار نہیں منایا جائیگا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کیرالا میں سیلاب اور آفات سماوی کے سبب یہ فیصلہ کیا ۔گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے اُبھرنے کیلئے کیرالا کے عوام کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ ہر سال راج بھون میں راکھی تہوار منایا جاتا ہے اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین گورنر کو راکھی باندھتی ہیں۔